ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اماراتی ولی عہد کی شاہ سلمان سے ملاقات دونوں رہ نماؤں میں خطے کی تازہ صورت حال پربات چیت

اماراتی ولی عہد کی شاہ سلمان سے ملاقات دونوں رہ نماؤں میں خطے کی تازہ صورت حال پربات چیت

Sun, 04 Jun 2017 14:28:06  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،3جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کل جمعہ کو جدہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ دونوں برادر ملکوں کے رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی تازہ ترین صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ سلمان اور الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی اور سلگتے عالمی مسائل پر بھی غور کیا گیا۔قبل ازیں اماراتی ولی عہد کی جدہ آمد پر شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جدہ گورنری کے سیکرٹری ڈاکٹر ھانی بن محمد ابو راس، سعودی عرب میں امارت کے سفیر محمد سعید الظاہری، مکہ کے پولیس چیف میجر جنرل سعید بن سالم القرنی، جدہ بین شاہ عبدالعزیز بینالاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر عبداللہ بن مساعد الریمی اور مکہ مکرمہ میں شاہی امور کے ڈائریکٹر احمد ظافر بھی موجود تھے۔


Share: